
دیر بالا نمائندہ (ڈاکٹر فاروق نوائے دیر)
عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔۔۔ (ڈی پی او دیر بالا وقاراحمد)
تفصیلات کے مطابق دیر بالا پولیس کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشان سمیت 27 ملزمان مختلف مقدمات اور پابند ضمانت کے خاطر گرفتار کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دیر بالا پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف مقامات چیک کر کے غیرقانونی رہائش پذیر افراد کےخلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کرلیے، کاروائی انسدادی کے غرض سے 21 ملزمان پابند ضمانت ہوئے۔ اسی طرح تھانہ شرینگل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ جبکہ تھانہ براول پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 ضرب پستول بمعہ چارجرز اور کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔