واٹس ایپ چینل کے فیچر میں بڑی تبدیلیوں پر کام جاری

Spread the love

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی بہن ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن نے واٹس ایپ چینلز سے متعلق ایک اہم فیچر کی جانچ شروع کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق میٹا واٹس ایپ چینلز میں ری ایکشن فیچر کو غیر فعال کرنے کے آپشن پر کام کر رہا ہے۔

کمپنی کے اس اقدام کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب واٹس ایپ بیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.4.17 میں نشان زد کیا گیا تھا۔

ویب سائٹ پر پیش کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق، چینل کی سیٹنگز میں داخل ہونے کے بعد، صارف کے پاس تمام ری ایکشنز یا کچھ مخصوص ایموجیز یا کسی کو بھی اجازت دینے کا اختیار ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button