سیاسی و سماجی شخصیت اور استحکام پاکستان تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین ملک فضل خالق خان نے بحیثیت مہمان خصوصی بلیزی برگر بار فاسٹ فوڈ شاپ مین بازار ناصافہ تالاش میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مین بازار ناصافہ تالاش میں فاسٹ فوڈ شاپ کے افتتاحی تقریب سے حاجی فضل قدوس اور ایم ڈی محمد اسحاق خان نے بھی خطاب کیا ۔ملک فضل خالق خان نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو بے مقصد سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اور سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنے مدد آپ کے چھوٹے موٹے کاروبار شروع کرنا چائیے ۔تاکہ معاشرے میں باوقار زندگی گزار سکے ۔نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بجائے کاروبار اور روزگار کو فروغ دیں ۔حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ نوجوان اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بلا سود آسان قسطوں پر قرضے فراہم کرنا چاہیے ۔تاکہ نوجوان نسل معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے ۔ملک فضل خالق خان نے ایم ڈی محمد اسحاق خان کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوان نسل پر زور دیا کہ حلال رزق کمانے کیلئے چھوٹے موٹے کاروبار شروع کریں ۔تاکہ معاشرے میں باوقار زندگی گزار سکیں ۔بلیزی برگر بار فاسٹ فوڈ شاپ مین بازار ناصافہ تالاش کے اس افتتاحی تقریب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیت ملک فضل خالق خان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور بعد میں اجتماعی دعا بھی مانگے گئیں ۔