پاکستان

ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں یوم سیاہ کمشمیر کے حوالے سے تقریب

اکتوبر 27, 2026 • Press Release

دیر پائین: تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عزا ارشد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق) جناب سید اکرم شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ ، تمام محکموں کے سربراہان ،ٹی ۔ ایم ۔ ایز، لوکل گورنمنٹ ، انسانی حقوق کے نمایندوں ، سماجی کارکن ، طلبا و طالبات ، سیول ڈیفینس کے رضاکاروں اور این ، سی ۔ ایچ۔ ڈی کے نمائیندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جناب بشارت احمد نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے اسی دن 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر کشمیری بھائیوں کے امنگوں کے برعکس کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا اورکشمیری بھایوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا ۔
پاکستانی حکومت اور عوام اج کشمیروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں اور 27 اکتوبر کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہے۔
یوم سیاہ کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اساتذاء مسئلہ کشمیر کے حوالے سے طلباء و طالبات کو آگاہ کریں۔ ہم سب کمشمیریوں کے لئے ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے۔ میڈیا سیل ڈپٹی کمشنر آفس نے مسئلہ کشمیر اور یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومینٹری پیش کی۔ جبکہ شرکاء نے کشمیربھائیوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
۔ مقررین ، طلباء و طالبات نے اپنے تقاریر ، ٹیبلو میں کشمیر میں انسانی حقوق اور کشمیریوں بھائیوں کے حق خود ارادیت کو اُجاگر کیا۔
آخر میں کشمیری عوام کے لیے غاصب ہندوستانی فوج سے نجات حاصل کرنے کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کو ہر فورم پر سپورٹ کریں گے۔