
سوات(بیورورپورٹ)سوات پریس کلب ، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ سوات پریس کلب میں ہونے والی تقریب کے دوران نومنتخب صدر سوات پریس کلب نیاز احمد خان،صدر سوات یونین آف جرنلسٹس سیدشہاب الدین اور گورننگ باڈی کے سینئر رکن فضل رحیم خان اور جنرل سیکرٹری شفیع اللہ نے سابق صدرسوات پریس کلب شیرین زادہ ،سابق صدرسوات یونین آف جرنلسٹس حضرت علی باچہ اور گورننگ باڈی کے سابق اراکین کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور ان کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔اس موقع پرصدرسوات پریس کلب نیاز احمد خان ،صدرسوات یونین آف جرنلسٹس سیدشہاب الدین،گورننگ باڈی کے اراکین فضل رحیم خان،غفورخان عادل، شہزادعالم،ڈاکٹر محبوب علی نے سابق کابیناؤں اورالیکشن کمیٹی کے سپروائزراور صدرسوات بار ایسوسی ایشن فہیم نعیم،حضرت بلال ماماجی اور سلیمان یوسفزئی کوبھی اعزازی شیلڈز سے نوازا اوران کی خدمات کو سراہا۔سابق صدر سوات پریس کلب شیرین زادہ اور سابق صدرسوات یونین آف جرنلسٹس حضرت باچہ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اورنومنتخب صدور کو اختیارات تفویض کئے۔