
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس متحرک۔ ایس ایچ او تھانہ ارنگ عبد الرزاق کی کامیاب کارروائی۔ غیر قانونی طریقے سے لکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دو عدد ڈائنہ گاڑیاں تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ فارسٹ کے حوالے کی جائیگی۔واضح رہے کہ پچھلے تین کے دوران تھانہ ارنگ پولیس ٹیم کی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کیخلاف یہ دوسری کامیاب کارروائی ہے۔