نعیمہ ناز کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام عمران خان کے صوابی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ریجن وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری نعیمہ ناز نے کہاہے کہ 8فروری کو عوام عمران خان کے لئے نکل کر صوابی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور عمران خان کواپنالیڈر تسلیم کرچکے ہیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی آزادی ملے گی۔ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، پارٹی کارکن عمران خان کی قیادت میں متحدہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے گردگھیرا تنگ کرنے کے باوجود بھی ان کی عوامی مقبولیت میں بتدریج اضافہ اس بات کی ثبوت ہے کہ عوام عمران خان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی سازش کے تحت عمران خان کو عوام سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔ اوراس سلسلے میں مخالفین کی کوششیں اورسازشیں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اورپارٹی کارکن 8فروری کو اپنے محبوب قائدعمران خان کے لئے نکل کر صوابی جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے، عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button