
سوات(بیورورپورٹ)شعبہ اسلامک اینڈ عربک سٹڈیذ یونیورسٹی آف سوات کے فیکلٹی ممبر حافظ فضل حق حقانی نے اپنی پی ایچ ڈی کے ریسرچ مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کی تحقیق، جس کا عنوان "سیرت نگاری کے معاصر رجحانات: منتخب انگریزی کتب سیرت کا تجزیاتی مطالعہ” ہے۔
ڈاکٹر حافظ فضل حق حقانی نے اپنی تحقیق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فکر اسلامی، تاریخ وثقافت میں ڈاکٹر پروفیسر شاہ معین الدین ھاشمی کی نگرانی میں مکمل کی۔
ڈاکٹر حافظ فضل حق حقانی کی تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور ان کے کئی تحقیقی مقالے اعلیٰ درجے کے جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر حافظ فضل حق حقانی نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لیے اپنی فیکلٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر حافظ فضل حق حقانی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے تحقیقی سفر میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
…