لوئیر دیر)تیمرگرہ: گورگوری چوک اور شہید چوک میں تجاوزات کی نشاندہی اور حدبندی کا آغاز، تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری
تیمرگرہ: ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے گورگوری چوک اور شہید چوک میں سرکاری اراضی اور سڑکوں کی حدود کی نشاندہی اور پیمائش شروع کر دی ہے، جبکہ تجاوزات قائم کرنے والے افراد کو قانونی کارروائی کے لیے نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ سید ارحم مختار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان ہائی وے اتھارٹی (پی کے ایچ اے)، تحصیل میونسپل انتظامیہ تیمرگرہ اور تحصیلدار تیمرگرہ کے متعلقہ افسران اور انجینئرز کے ہمراہ گورگوری چوک اور شہید چوک کا دورہ کیا، جہاں سرکاری اراضی اور سڑکوں کی حدود کا باقاعدہ تعین کرتے ہوئے تجاوزات کی نشاندہی اور حدبندی کا عمل شروع کیا گیا۔