پاکستان

ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت خان نے زیرِ تفتیش مقدمات مکمل کرنے کی ہدایت کردی

نومبر 2, 2026 • Press Release

سوات (بیورو رپورٹ) نئے تعینات ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن غلام نبی، تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت خان نے زیرِ تفتیش مقدمات مکمل کرنے کی ہدایت کردیکی پیش رفت اور تفتیش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، تفتیشی عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے اور مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔