پاکستان

مینگورہ میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

نومبر 1, 2026 • Press Release

سوات (بیورو رپورٹ) مینگورہ میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون و ٹریفک مجسٹریٹ بابوزئی افنان رضا نے گوشت مارکیٹ اور گواڑو بازار کا معائنہ کیا، جہاں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے شناختی کارڈز کی تفصیلات مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ مینگورہ بھجوا دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی راستوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔