ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد خالد خان کا پولیس لائن کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور سرکاری گاڑیوں کا معائنہ
چترال: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے پولیس لائن لوئر چترال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ، آر۔آئی پولیس لائن ایس أئی ابرار احمد اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس لائن میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پولیس لائن میں قائم میس اور رجمنٹل شاپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس لائن میں موجود سرکاری گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کی حالت، دیکھ بھال اور دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ہدایت کی کہ پولیس لائن میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ میس اور رجمنٹل شاپ میں صفائی اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ سرکاری گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال، بروقت مرمت اور بہترین استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس فورس کی استعدادِ کار اور پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔