ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں آکسیجن پلانٹ کے حوالے سے خصوصی بریفینگ۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد کی زیرِ صدارت وزارتِ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب خان، اسلام آباد سے یو این ڈی پی کے بائیومیڈیکل انجینئر وقار عظیم اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ خان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر / ٹی بی فوکل پرسن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں نصب کردہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کی حوالے سے بریفینگ دی۔
۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں نصب کیا گیا پی ایس اے آکسیجن پلانٹ بیک وقت 621 بستروں کو آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں مدد ملے گی۔ اکسیجن پلانٹ کو بہت جلد مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے گا۔۔
ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو ضلع میں صحت کے شعبے کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔