کھیل

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ سے شکست! مائیکل کلارک نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اکتوبر 13, 2023 • News Desk

آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔

اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیم کی سلیکشن اور حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ بار کی عالمی چیمپئینز کو اگر ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں رہنا ہے تو جلد خامیوں پر قابو پانا ہوگا