پاکستان

ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری

اکتوبر 24, 2026 • Press Release

لوئر چترال: ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کے خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI کفایت اللہ کی سربراہی میں PASI امجد خان اور IHC مفتاح الدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے دیسی شراب و آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شاہی اکبر سکنہ صحن بالا سے ہوکر اس کے قبضے سے 4.5 لیٹر دیسی شراب جبکہ اخلاق احمد سکنہ بلچ سے ہوکر اس کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون لوئر چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔