پاکستان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر صادق علی کا سرکاری محکموں پر اچانک چھاپوں میں اضافہ

نومبر 2, 2026 • Press Release

دیر(بیورو رہورٹ,, سید زاہد جان سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر صادق علی کا سرکاری محکموں پر اچانک چھاپوں میں اضافہ , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (میل و فی میل) دیربالا , ڈی ای او میل کے 10 اہلکار جبکہ ٹی ایم اے کے 9اہلکارون سمیت 19 اہلکار غیر حاضر پائے گئے۔عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا ڈاکٹر صادق علی نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (میل و فی میل) کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سیکشنز، دفتری امور، عملے کی حاضری اور سرکاری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل وفیمیل) سمیت مجموعی طور پر 10 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ٹی ایم اے آفس  دیر کا  بھی اچانک دوررہ کیا ۔ ٹی ایم او سمیت مجموعی طور پر 9 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، جن میں اے ٹی او، ٹیکس انسپکٹر، نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈ، چوکیدار اور دیگر متعلقہ عملہ شامل تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹی ایم او اور دیگر غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے دفتری امور، انتظامی کارکردگی اور عملے کی حاضری چیک کی۔معائنے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں بروقت حاضری، دفتری نظم و ضبط اور سرکاری فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سرکاری امور میں غفلت، غیر حاضری اور فرائض سے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی