ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی ڈسٹرکٹ انٹر اسکول اسپورٹس کمپیٹیشن کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) نے سینٹنیل ماڈل ہائی سکول پریڈ گراؤنڈ لوئر چترال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹر اسکول اسپورٹس کمپیٹیشن کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدالسلام، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد اللہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر قاضی خالد اور معزز اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
اس ایونٹ میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد خالد خان نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان نوجوان نسل کو صحت مند مقابلے کا جذبہ، برداشت، ٹیم ورک اور باہمی احترام سکھاتے ہیں۔
انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا بھی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مقابلے طلبہ میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اسپورٹس مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس