پاکستان

سوات: تحصیل کبل کے علاقے پاچا کلے میں فارمر فیلڈ ڈے کا انعقاد

نومبر 8, 2026 • Press Release

سوات (بیورو رپورٹ) محکمہ لائیوسٹاک سوات کے زیرِ اہتمام تحصیل کبل کے علاقے پاچا کلے میں فارمر فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام انچارج موبائل ویٹرنری کلینک سوات ڈاکٹر انعام اللہ نے سیکرٹری لائیوسٹاک خیبرپختونخوا ظریف المعانی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوات ڈاکٹر سربلند خان کی خصوصی ہدایات پر کیا۔ اس موقع پر مویشی پال حضرات کو جانوروں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے، حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانے، متوازن خوراک کی فراہمی اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی، جبکہ مویشیوں کو اندرونی و بیرونی طفیلیوں سے محفوظ رکھنے، کرم کش ادویات اور چیچڑ مار اسپرے کے درست استعمال سے متعلق بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کے حکام نے مویشی پال حضرات کو جدید ویٹرنری سہولیات اور معلومات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فارمر فیلڈ ڈے کے انعقاد کا مقصد مویشیوں کی صحت کا تحفظ، فارمرز کی استعداد کار میں اضافہ اور لائیوسٹاک کے شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔