
لوئیر دیر
دیرسکاوٹس 185وینگ اور محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام میدان لعل قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹیول رنگارنگ پروگرامات اور کھیلوں کے فائنل میچزکے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیااختتامی تقریب میں ہزاروں تماشائیوں نے شرکت کی اس موقع پر دیرسکاوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈئرثناء اللہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں دیرسکاوٹس 185وینگ کمانڈر لیفٹیننٹ سجاد کیانی، ڈپٹی کمشنرفواد احمد، ایس پی انوسٹی گیشن ظہور خان سابق سینیٹر زاہد خان، سابق اراکین اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان، حاجی سعید گل، حاجی ملک زیب الرحمن،داود جان، ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی، شاد بیگم،اسسٹنٹ کمشنر زرولی خان،ڈی ایس پی شیر بہادر،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد، ٹی ایم او عنایت اللہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پرامن ومحبت کا پیغام دینے کیلئے ہوا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں شہریوں نے پشتوکی علاقائی گیتوں پر خوب بھنگڑے ڈالے اور روایتی رقص پیش کیا جس سے ہزاروں شرکا ء خوب محضوظ ہوئے فیسٹیول کے آخری روز کرکٹ والی بال باسکٹ بال رشہ کشی جمناسکٹ کے شاندار مقابلے ہوئے فیسٹیول میں میدان سے تعلق رکھنے والے 48ٹیموں نے حصہ لیا اور 600کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملا میدان لعل قلعہ کے کھلاڑیوں اور علاقے مشران لوئر دیر کے تاریخ میں سب سے بڑا سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد پر آئی جی ایس سی خیبر پختونخوا نارتھ الیون کوراور سیکورٹی فورسزکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کیا کہ آج لعل قلعہ میدان میں سیکورٹی فورسزنے تاریخ رقم کی ہے اور کافی مدت بعد یہاں کے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں دوبارہ لوٹ آئی ہے انہوں نے سیکورٹی فورسزضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس سے آئندہ کیلئے بھی اس قسم مقابلوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ شہری سیر وتقریح اور کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ اجاگر کرنے کی مواقع ملے فیسٹیول کا اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ دیرسکاوٹس بریگیڈئرثناء اللہ اور دیگر مہمان گرامی نے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کئے