ثمرباغ: آن لائن ڈومیسائل کا طریقہ کار پیچیدہ، طلباء و والدین کی مشکلات میں اضافہ

Spread the love

ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر) آن لائن ڈومیسائل والدین کے لئے وبال جان بن گیا۔ایک دن میں بننے والا ڈومیسائل آب ہفتوں میں بھی بننا ناممکن۔ایک ڈومیسائل کے لئے کے لئے کئی دفاتر کا چکر لگانا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈومیسائل کو ان لائن طریقے سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے لئے طلباء اور والدین کو کئی دنوں تک نادرہ، یونین کونسل سیکرٹری آفس، پٹواری آفس، اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے چکر لگانا پڑتاہے۔ جہاں وہ ایک دو ہفتے تک خوب ذلیل خوار ہوتے ہیں۔ یہ تمام عمل اتنا پیچیدہ ، اذیت ناک اور مشکل ہوتا ہے کہ اکثر لوگ ادھے پراسسز کے بعد ڈومیسائل بنانا ہی چھوڑ جاتے ہے۔طلباء اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسائل بنانے کا پرانا اور سادہ طریقہ بحال کیا جائے۔اور موجودہ پیچیدہ اور مشکل آن لائن طریقہ کار سے عوام کو نجات دلایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button