سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔

Spread the love

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سعود شکیل پہلی 15 اننگز میں 20 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، قومی کرکٹر نے پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن وِکس نے لگاتار 14 اننگز میں 20 یا اس سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

سعود شکیل نے اپنے کیریئر کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125 اور 32 رنز بنائے جبکہ سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 28 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button