غزہ پرحملوں کو 100 روز مکمل، اسرائیل حملوں میں کمی لائے ، امریکا

Spread the love

غزہ: امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر جاری حملے کم کرے۔

اسرائیل کو غزہ پر حملہ ہوئے 100 دن ہو چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے میڈیا بریفنگ میں اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ پر حملے بند کرے۔

قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کا صحیح وقت ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت کو کم کرنے کی بات کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے 100 دن 100 سال کے برابر ہیں۔ فلسطینی جن مشکلات سے گزر رہے ہیں اس کا تصور کرنا مشکل ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف لندن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں پر اپنے حملے فوری بند کرے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button