پاکستان

سوات: سیف اللہ جھیل کشتی حادثے میں چار ماہ سے لاپتہ بشریٰ سموئی کی لاش کی باقیات مل گئیں

نومبر 4, 2026 • Press Release

سوات (بیورو رپورٹ) وادی کالام۔کے قریب سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں چار ماہ سے لاپتہ 17سالہ بشریٰ سموئی کی لاش کی باقیات مل گئیں۔پولیس کے مطابق یکم جولائی 2026کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاک نیوی کےسابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وادی کالام کے علاقے میں واقع سیف اللہ جھیل کی سیر کے دوران کشتی میں سوار تھے کہ اچانک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں سات افراد پانی میں ڈوب گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران سابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل اور ان کے اہلخانہ سمیت چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جبکہ 25 سالہ بشریٰ سموئی لاپتہ ہوگئی تھیں۔ چار ماہ تک جاری تلاش کے باوجود ان کا سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم اب سیف اللہ جھیل کے قریب سے ان کی لاش کی باقیات مل گئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے باقیات نکال کر کالام اسپتال منتقل کردیں۔ اس طرح کئی ماہ سے جاری تلاش کا اختتام ہوگیا، تاہم اس المناک حادثے نے متاثرہ خاندان کو ناقابل تلافی صدمے سے دوچار کیا۔