بھارت میں علیحدگی پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ؛2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی

Spread the love

نئی دہلی: علیحدگی پسندوں نے ریاست منی پور میں فوج کی ایک چیک پوسٹ پر گوریلا حملہ کیا، جس میں بھارتی فوج کو جان و مال کا نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی حکومت نے دو روز قبل خانہ جنگی کا شکار بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تنگنوپل میں رات 12 بجے سے رات گئے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

حملہ آوروں نے کرفیو کے باوجود امن عامہ کی بحالی کے لیے قائم بھارتی فوجی چیک پوسٹ پر بم پھینکے۔ جیسے ہی بھارتی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے تو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

حملے میں دو فوجی شہید اور دو زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت وانگکھم سمرجیت میتھی اور تکلممبم سیلیش کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button