
ڈسپور: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقلیتوں اور اپوزیشن پر بے جا دباؤ اور جبر کی اپنی متنازع پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں اور جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ان کی پالیسی مزید سخت ہوتی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ریاست آسام میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز وہاں موجود ایک پیشوا کی مندر اور آخری آرام گاہ جا کر کرنا چاہتے تھے۔
مقامی کانگریس قیادت نے مندر انتظامیہ اور مقامی حکومت سے ‘بٹدروا تھانہ’ جانے کی اجازت بھی لی تھی۔ مندر انتظامیہ نے راہول گاندھی کو صبح 7 بجے آنے کی دعوت دی تھی۔
راہول گاندھی مقررہ وقت پر اپنے وفد کے ساتھ مندر کے لیے روانہ ہوئے لیکن انہیں 20 کلومیٹر دور روک دیا گیا اور بتایا گیا کہ امن عامہ اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں اس وقت جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔