ٹانک یوناپس کے کروڑوں روپے کے فنڈز میں مبینہ غبن، عوام ریلیف سے محروم رہے: اہم مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا عزم
ٹانک: ضلع ٹانک میں یوناپس کے کروڑوں روپے کے فنڈز میں مبینہ غبن اور عوام کو ریلیف نہ ملنے کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع کے دیرینہ مسائل کے حل، امن کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ٹانک کے ایڈوائزرز کنڈی عرفان خان اور نواب وہاب خان نے سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیت ڈاکٹر شیخ احسان اللہ خان سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں ضلع ٹانک کے اہم عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنڈی عرفان خان اور نواب وہاب خان نے کہا کہ ضلع ٹانک ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کے دیرینہ مطالبات پورے کرنا، امن و امان کا قیام یقینی بنانا اور علاقے میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہمارا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے صحت، تعلیم، آب نوشی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ترقیاتی اقدامات کی نگرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ضلع ٹانک میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال، جاری منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ سرکاری وسائل عوام کی بہتری پر خرچ ہوں اور علاقے میں پائے جانے والے احساسِ محرومی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی، متعلقہ حکام تک ان کی مؤثر رسائی اور ضلع ٹانک کی تعمیر و ترقی