پاکستان

تیمرگرہ: اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دکانوں، پیٹرول پمپس اور کھاد ڈیلرز کا معائنہ

اکتوبر 28, 2026 • Press Release

(لویر دیر): اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ سید ارحم مختار نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سرکاری احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے حاجی آباد میں مختلف دکانوں اور اوڈیگرام میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز کی ٹیموں کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کھاد ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کھاد کی دستیابی اور سرکاری ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، جبکہ ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق سرکاری قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے، خلاف ورزیوں کی روک تھام اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔