
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ نمائندہ خصوصی ) محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملاکنڈ کی طرف سے عالمی یوم انسداد مشنیات کو منایا گیا، اے ٹی او سعید گل کی قیادت میں منشیات کے خلاف اگاہی ریلی ایسائیز افس سے بس سٹینڈ تک نکالی گائی ، جس میں سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت نجی سکول کے طلبہ نے بھی خچیر تعداد میں شرکت کی ، شرکائ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مشنیات سے انکار ، زندگی سے پیار اور دیگر نعرے درج تھے ، شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی او سعید گل ، شاہد خان اور طلبہ نمائندوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے ، اس کے عادی اپنے گھر کے علاوہ پورے معاشرہ کے لیے ناسور بن جاتے ہیں اس لیے اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ اور حکمرانوں کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہیئے ، جہاں بھی منشیات فروشی کا دہندہ ہوتا ہے عوام انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے سامنے اس کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرہ منشیات کی دھندہ سے صاف ہوسکیں ،