
واشنگٹن: امریکا میں ایک 38 سالہ خاتون پر پیر کو ہوٹل کے کمرے میں دو کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون جس کے دو بچے ہیں، نے ایک کے ہاٹ ٹب میں 15 سالہ لڑکوں سے بات کرنا شروع کی اور اپنے ازدواجی مسائل کے بارے میں بتایا۔
خاتون کا اپنے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور وہ الگ رہ رہے تھے۔ ہاٹ ٹب سے باہر نکل کر اپنے اپنے کمروں میں جانے کے بعد، خاتون نے اسنیپ چیٹ پر لڑکوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھی۔
خاتون نے ان لڑکوں سے ان کی عمر کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ تم لوگ میرے بچوں کے برابر ہو، میں تم لوگوں کے پاس آنا چاہتی ہوں۔ اس کے بعد وہ لڑکوں کے کمرے میں گئی اور جان بوجھ کر جنسی موضوعات پر گفتگو کی۔
خاتون نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ سیکس بھی کیا اور اس دوران ان لڑکوں کا تیسرا دوست بھی موجود تھا جو یہ سب دیکھ رہا تھا اور اس نے جنسی تعلقات سے انکار کرتے ہوئے خاتون کو وہاں سے جانے کو کہا۔
بعد ازاں خاتون نے کھیل کے میدان میں دونوں لڑکوں کا سامنا کیا اور دوبارہ ٹیکسٹ میسج بھیجے جس پر لڑکوں کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔