غزہ میں صہیونی درندوں کی جانب سے تاریخ کا بد ترین خونی کھیل کھیلا گیا – جماعت اسلامی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں غزہ مارچ کے انعقاد کے ذریعے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور عالمی مردہ ضمیروں کو جگانے کی کوشش قراردیا ہے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی ناظمہ بلقیس مراد نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر خصوصی بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور خان یونس میں صہیونی درندوں کی جانب سے تاریخ کا بد ترین خونی کھیل کھیلا گیا – ہسپتالوں میں امریکہ کی تائید کے ساتھ ایک جھوٹے الزام کو بنیاد بنا کر سینکڑوں نومولود بچوں اور زخمیوں کو آکسیجن اور طبی امداد سے محروم کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا ، غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ہمیں راتوں کو سونے نہیں دیتے لیکن عالمی ضمیر گہری نیند سو رہے ہیں – ہزاروں معصوم بچوں کی چیخیں بھی ان کو مجرمانہ غفلت سے بیدار نہیں کر پائیں –
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بیت المقدس صیہونی تسلط سے آذاد ہوگا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری ، امت
مسلمہ اور اقوام متحدہ نہتے فلسطینی شہریوں پر عرصہ دراز سے جاری ظلم و ستم بند کروائے،او آئی سی فلسطین کی اخلاقی و سفارتی مدد میں عملی کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button