اسسٹنٹ کمشنر ذید صافی کا پولیو ٹیموں کی نگرانی، ہر بچے کو ویکسین یقینی بنانے کی ہدایت

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)ڈپٹی کمشنر لوئیر دیر عارف خان کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ ذید صافی نے پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں اورپولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں کو تقویت دینے کے لیے پولیو ٹیموں کی نگرانی کی گئی۔ مانیٹرنگ کے دوران، ٹیموں کو میدان میں دیکھا گیا،جو اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ ذید صافی نے ٹیموں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو قطرے پلائے جائے۔ فیلڈ میں درپیش کسی بھی چیلنج یا رکاوٹ کی فوری طور پر حل کے لیے زیر دستخطی کو رپورٹ کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔نگرانی کے اس اقدام کا مقصد، ویکسینیشن مہم کے معیار کو برقرار رکھنا، اور پولیو کے خاتمے کے مہم کے ہدف کے حصول میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی خلا کو دور کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ذید صافی نے کہا کہ ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ ہے اور عوام سے ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button