سائنس و ٹیکنالوجی

پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے انسٹاگرام کا نیا فیچر

نومبر 17, 2023 • News Desk

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے آپ کی پوسٹس کو قریبی دوستوں تک محدود کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے قبل انسٹاگرام صارفین صرف قریبی دوستوں کے ساتھ اسٹوریز اور نوٹس شیئر کر سکتے تھے لیکن اس فیچر سے امید کی جا رہی ہے کہ پوسٹس اور ریلز کو شامل کر کے انسٹاگرام کے استعمال کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔