کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم جاری
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انچارج ٹریفک وارڈن پولیس SI جنگ باز خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات پر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تھانے منتقل کیا، جہاں ان کے والدین اور سرپرستوں کو طلب کرکے آئندہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دینے کی بابت تحریری ضمانت نامے حاصل کیے گئے۔
لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس والدین سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے بچوں کی قیمتی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انہیں کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس