
کراچی فیشن شو میں طالبات کی ماڈلز نے بھی روشنیاں بکھیریں۔
کراچی میں پاکستان امریکن کلچر سینٹر کے طلبہ نے بطور فیشن ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، طلبہ ماڈلز نے بھی نئے ڈیزائنر ملبوسات زیب تن کرتے ہوئے فیشن شو میں دھوم مچا دی۔ نئے ٹیلنٹ نے رن وے پر چلتے ہوئے آسمان کو رنگ دیا۔
یو اے ای، عمان اور کوریا کے قونصل جنرلز نے فیشن شو میں خصوصی دلچسپی لی اور نئے آنے والوں کی فنی صلاحیتوں کو سراہا۔
ریمپ پر واک کرنے والی کئی ماڈلز نے پہلی بار اپنے فن پاروں کی نمائش کی اور حاضرین مستقبل کے معماروں کے فن پاروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔