
لوئیر دیر) پی کے 14یوسی طور منگ درگئی میں درجنوں افراد جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پا رٹی میں شمولیت اختیار کی اس حوالے سے گاوں درگئی طور منگ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جما عت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ملک بخت زمان اور ملک گل زمان خان نے اپنے خاندانوں اور دوست واحباب سمیت پاکستان پیپلز پا رٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سابق ایم پی اے محمد زمین خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ نے نئے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک بار دی اور کہا کہ پیپلز پا رٹی نئے ساتھیوں کو مایوس نہیں کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کا پارٹی اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین نے ملک اور جمہوریت کے لئے جانوں کی قربا نیاں دی ہے۔