
سوات(بیورورپورٹ)مینگورہ کے علاقےگنبدمیرہ کےرہائشی اکرام اللہ نےسوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران قرآن پاک پر حلف اٹھا کر منشیات فروشی سے توبہ کرلی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منشیات فروشی کا گناہ کرکےمجھ سے بڑی غلطیاں ہوئی ہیں جس کے باعث مجھ پر کئی مقدمات درج ہوئے لیکن اب میں بارگین میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں اور منشیات فروشی مکمل طور پر چھوڑ چکا ہوں، اگر آج کے بعد کوئی مجھ پر منشیات فروشی کا الزام لگائے تو اس کا ثبوت بھی پیش کرے گا کیونکہ میں نے زندگی بھر کے لیے اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے، انہوں نے آئی جی پی خیبر پختون خواہ، ڈی ائی جی ملاکنڈ،محمد علی خان اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہداللہ سے اپیل کی کہ پولیس فورس کی جانب سے مجھے تنگ کرنے کا نوٹس لیکر روکا جائے ، انہوں نے کہا کہ میری تصاویر تھانے میں لگی ہوئی ہیں اس لیے منشیات فروشی سے توبہ کرنے کے باوجود پولیس مجھے وقتا فوقتا تنگ کر رہی ہے اس لیے مجھے پرانی غلطیوں کی سزا نہ دی جائےاور میری تصویر کا بھی ہٹایا جائے ۔