
پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں اپنا چہرہ چھپاتی ہوں تو بھی مداح میری آنکھوں اور ناک کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نتاشا علی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی
جہاں انہوں نے شادی اور کیریئر سمیت کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔
شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نتاشا علی نے کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی اور عادات بدل گئی ہیں،
شادی سے پہلے ہمیشہ شوٹنگ کے لیے دیر سے پہنچتی تھی، مجھے نیند سے جاگنے میں دشواری ہوتی تھی، لیکن شادی کے بعد میں جلد جاگنا.
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے نتاشا علی نے انکشاف کیا کہ جب ساتھی اداکارہ نے ان سے شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے انہیں شوہر کی نوکرانی نہ بننے کا مشورہ دیا۔
نتاشا نے نام لیے بغیر کہا کہ اداکارہ نے مجھ سے پوچھا کہ میں اپنے شوہر کے لیے کیا کام کرتی ہوں؟ تو میں نے جواب دیا کہ میں اپنے شوہر کے جوتے پالش کرتی ہوں، ان کے کپڑے استری کرتی ہوں۔