چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک

Spread the love

چین کے صوبے شانشی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر پرلونیانگ شہر کے لیشی ضلع میں یونگجو کول کمپنی کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیموں نے درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جب کہ 63 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، آگ لگنے سے اب تک 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ رواں سال اپریل میں بیجنگ میں آتشزدگی کے واقعے میں 29 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button