
سوات(بیورورپورٹ)زرعی یونیورسٹی سوات اور یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز سوات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی ہدایت پر مشترکہ طور پر یوم تکبیر منایا ۔
یوم تکبیر کی تقریب زرعی یونیورسٹی سوات میں منعقد ہوئی- تقریب میں دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر
پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "یوم تکبیر ہمیں 28 مئی 1998کی یاد دلاتا ہے جب اس قوم نے یکجا ہو کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تخسیر بنایا- انہو ں نے پاکستان کے سائنسدانوں ،سیاسی اور دفاعی قیادت اور دیگر تمام افراد جو اس عظیم کام میں شامل رہے، کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو آنے والے چیلنجز کے لۓ تیار کریں۔ دیگر مقررین، میں پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ اور اکبر خان، ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس شامل تھے-تقریب کے شرکاء نے زرعی یونیورسٹی کیمپس میں ڈاکٹر ابرارلحق ڈپٹی رجسٹرار اور ڈاکٹر خالد خان اسسٹنٹ رجسٹرار کی قیادت میں واک کی۔