عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی: فضل حکیم خان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو پابند سلاسل رکھنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، عوامی مینڈیٹ سے محروم مسلط کردہ وفاقی حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے پاکستان تحریک انصاف کو جتنا بھی دبائیں گے یہ اس سے بڑھ کر اوپر آئے گی تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں ہے اور کوئی بھی طاقت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے کروڑوں لوگوں کا عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت ہے اور رہے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے کہ ایک عوامی لیڈر عمران خان کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، عمران خان ناکردہ جرم میں گرفتار ہے اور ان کی گرفتاری قانون اور انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ فضل حکیم خان نے واضح کہا کہ اس طرح کی گرفتاریاں زور وزبردستی ہمارے راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button