
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کاریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب عبدالولی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام
۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب عبدالولی خان کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دیر پائین میں سروس کے دوران جناب عبدالولی خان نے نظم و نسق کے قیام کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد اور عوامی مسائیل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے لئے مسقبل میں نیک تمناوں اورحکومتی امور کو احسن طریقے سے اور بروقت مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب عبدالولی خان نے کہا کہ دیر پائین میں 2 سال اور 6 مہنے کا سروس میرے کیریر کا بہترین سروس تھا۔ دیر پائین کے لوگ باشعور اور مہمان نواز ہیں۔
دیر پائین کے گرینڈ جرگہ نے کئی عوامی مسائیل کے حل میں بہترین اور فعال کردار ادا کیا۔
دیر پائین میں سروس کے دوران تمام محکمہ جات کے سربراہان نے بھر پورتعاون کیا جس پر میں ان کا بہت مشکور ہوں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر اور تمام انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلانگ ) جناب جان محمد نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب عبدالولی خان کو اعزازی شیلڈ اور تحایف پیش کی۔