
سوات(بیورورپورٹ)
بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 13, 14, 22, 26اور 28 فروری 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے چار بجے تک معطل رہے گی۔
پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے132کے وی جی ایس ایس سوات، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ،132کے وی جی ایس ایس مٹہ،،132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ،132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ،132کے وی جی ایس ایس منڈہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ میدان اور132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ لال قلعہ سکشن سے بجلی کی فراہمی 13 14, 22,26اور 28 فروری 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے چار بجے تک معطل رہے گی۔