سوات: پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں بنڑ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے سنیچرز گروہ کوگرفتارکرلیا۔

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقد رقم اور جیکٹ برآمدکرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

کہ مورخہ 06 فروری کو محمد شعیب افضل ولد محمد افضل ساکن کراچی نے تھانہ بنڑ میں دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے بائی پاس پر پستول کی نوک پر لُٹنے، موبائل فونز اور نقدی رقم چھیننے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے سنیچرز گینگ کے ارکان محمد ریحان ولد محمد نواب اور فضل وہاب ولد سید رؤف ساکنان ڈگر بونیر کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ فضاگٹ کے مقام پر بھی سنیچنگ کا اعتراف کر لیا

جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سنیچنگ میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکل سمیت مختلف برانڈز کے 5عدد موبائل فونز ،ایک عدد جیکٹ اور مبلغ 7 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button