
سوات ( بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرکبل افتاب احمدخان نے کہا ہے کہ غریب اور بے سہارا بچوں کی بہترتعلم وتربیت پرتوجہ دینامسلم ہینڈز کا طرہ امتیاز ہے، مسلم ہینڈز جیسے فلاحی سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرناچاہئے، غریب، یتیم اوربے سہارا بچوں کی بہترتعلیم وتربیت دینے کے حوالے سے مسلم ہینڈز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لینڈز سکول کانجو میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈوائیزر ٹو ایم پی اے خورشید دادا، سینئرصحافیوں غفورخان عادل، شیرین زادہ، شفیع اللہ، رشیداحمدنے بھی خطاب کیا جبکہ پی او ایجوکیشن مسلم ہینڈز پشاورریجن فضل رحیم خان نے مسلم ہینڈز کے حوالے سے تفصیلی طور پر حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کی گئی، جبکہ سکول کی طلباء اورطالبات کی طرف سے ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کئے۔
۔۔۔