
بٹ خیلہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین ملک شہیر سیالوی کا 3 مئی کو ضلع ملاکنڈ میں والہانہ استقبال کریں گئے چیئرمین ملک شہیر ملک سالیوی کے دورہ ملاکنڈ سے کارکنوں میں نیاجوش جزبہ پیدا ہوگا ان خیالات کااظہار پاکستان نظریاتی پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابقہ امیدوار پی کے 23 حاجی ہاشم خان مجید نے سعودی عرب سے ویڈیو پیغام میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد پاکستان نظریاتی پارٹی کے قائدین کے پی کے میں مختلف اضلاع اور 3 مئی کو ضلع ملاکنڈ میں پاکستان خودمختار پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا جائےگا کنونشن سے پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین ملک شہیر سالوی اور دیگر قائدین خطاب کرینگئے ملک شہیر سالوی کا دروہ اور کنونشن خطے کی سیاست میں نئی روہیں متعین کرےگا انہوں نے کہا ملک شہیر سالوی کی شکل میں پاکستان کو ایک ایماندار لیڈرملا ہے پاکستان کے حکومت میں بھٹے ڈاکووں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ان کے پاس عوام کو دینےکےلئے کچھ نہیں ہے اسلئے عوام کو اپنے حق کےلئے نکلنے ہوگا ورنہ ملک اس مافیا سے کھبی بھی آزاد نہیں ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ایک آزاد ، خودمختار اور با وقار پاکستانی کی طرح زندگی چاہتے ہیں ، کسی کی غلامی برداشت نہیں کرسکتے اور جو لوگ اس غلامی میں خوش ہے ان کے اپنے ذاتی مفادات ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ملک شہیر سالوی نے ملک کے دشمنوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور یہ جنگ ان کی اپنی ذات کےلئے نہیں ہے بلکہ پاکستانی عوام کو غلامی سے آزاد کرانے کےلئے ہے۔