گھی اور کوکنگ آئل کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بھی چائے کی قیمتوں میں کمی کردی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لپٹن اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
لیپٹن 800 گرام کے پیک کی قیمت 2195 روپے سے کم کر کے 2085 روپے، 430 گرام کے پیک کی قیمت 1197 روپے سے کم ہو کر 1137 روپے، سپریم ٹی کے 900 گرام کے پیک کی قیمت 1792 روپے سے کم کر کے 1732 روپے کر دی گئی۔ .