دیر پائین: ضلعی انتظامیہ کی پیسکو بقایاجات کے حوالے سے میٹنگ، فوری اقدامات کے احکامات

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد کے ہمراہ پیسکو بقایات کے حوالے سے میٹنگ
۔ ایگزیکٹیو انجنئیرپیسکو جناب محمد زیب خان نے تمام محکمہ جات / سرکاری بنگلوں ، ٹیوب ویلز ، صحت کے مراکز کے بقایات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
۔ ایگزیکٹیو انجنیر نے مختلف فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ شیڈول اور لائین لاسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ گرمیوں میں لوڈ منجمنٹ کی وجہ سے مختلف فیڈر پر فالٹ آجاتے ہیں جس کو کلیر کرنے کے لئے بھی بجلی منتطقع کی جاتی ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر احکامات
۔ تمام محکموں کو اپنے بقایاجات جلد ازجمع کرنے کی ہدایت، بقایاجات مقرر وقت کے اندر جمع نہ کرنے والے محکموں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
۔ ایگزیکٹیو انجنیر، پیسکو کو ہدایت کی کہ جو ٹیوب ویلز عرصہ دراز سے بند ہے ان کی بجلی منطقع کریں اور بل بھی جاری نہ کریں۔
۔ ایگزیکٹیو انجنیر، پیسکو کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کے بقایات کو ریکنسائیل کریں۔
دیر پائین کے کسی بھی فیڈر پر 12 گھنٹے سے ذیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
۔ جہاں فالٹ ہو ان کو جلد از جلد کلئیر کریں اورمتعلقہ فیڈر کے کنزیومر کوسوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے باخبر رکھا جائے۔
۔ بجلی بقایات کے ریکوری میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، نمائیندہ دیر موزیم اور تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button