بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلمساز ارباز خان 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ان کی سابق گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے بریک اپ کی خبروں کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوگی جس میں جوڑے کے کچھ قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔
ارباز خان کی دلہن شورہ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان کی پہلی ملاقات آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔