شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن کے جانب سے 40 یتیم بچوں اور بچیوں میں عید گفٹس تقسیم

Spread the love

یتیم بچوں اور بچیوں کو اپنی مرضی سے شاپنگ کروانا احسن اقدام ہیں۔سماجی کارکن یاسر اعظم خان

شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن کی طرف سے دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے 40 سے زائد یتیم بچوں اور بچیوں میں اُن کی مرضی سے شاپنگ کروائے گئے۔اس سلسلے میں تیمرگرہ بازار میں تقریب منقعد ہوئی جس میں یتیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کرکے تیمرگرہ بازار کے ایک بڑے شاپنگ سنٹر میں اپنے لئے جوتے اور کپڑے پسند کرکے شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تعاون سے خریدے۔اس موقع پر شکیل فاؤنڈیشن کے جانب سے یتیم بچوں کو عید کے لئے مٹھائی اور بیکری کا گفٹس بھی دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹویسٹ یاسر اعظم خان تاجک نے کہا کہ عام طور پر بہت سارے فلاحی تنظیمات کام کررہے ہیں۔مگر شکیل فاؤنڈیشن کی یہ اقدام جو یتیم بچوں اور بچیوں کو اکھٹا کرکے اُن کو اپنے مرضی سے شاپنگ کروا کر یہ احساس دلاتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر شکیل خدمت خلق فاؤنڈیشن دیر لوئر احتشام الحق اتمانی کا کہنا تھا کہ خدمت کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہیگا۔انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button