لوئیر دیر: صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم کابینہ کالعدم قرار

Spread the love

لوئیر دیر) صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیرا میڈیکل درجہ چہارم کے نو تشکیل شدہ کابینہ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ نئی شیڈول جاری کرکے درجہ چہارم کے انتخابات عمل لائی جائے کابینہ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر درجہ چہارم ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرکے اس دوسرے کو مبارکباد پیش کی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیرا میڈیکل درجہ چہارم کا بینہ ڈویژنل صدر محمد عالم کے زیر نگرانی میں 8جون کو تشکیل دیا گیا تھا جسکے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیرا میڈیکل درجہ چہارم کے عرفان اللہ،مجتبی اور محمد سلیمان نے صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت خیبرپختونخوا سے مزکورہ کابینہ کی غیر قانونی وغیر ائینی تشکیل کے خلاف درخواست جمع کروائی تھیں جس پر صوبائی صدر محمد علی چیرمین محمد وارث جنرل سیکریٹری بلال نے آئین کے صفحہ نمبر 11دفعہ 24کے خلاف روزی قرار دیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے کابینہ کو کالعدم قرار دیااورانہوں نے متعلقہ عہدداروں کو ہدایت کی کہ ائین کے صفحہ نمبر 12دفعہ 25 کے تحت الیکشن کیلئے غیر جانبدار نہ کیمٹی تشکیل دیکر نئی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کیا جائے جبکہ صوبائی کابینہ نیغیر قانونی وغیر آئینی اقدامات کے مرتکب ڈویژنل صدر محمد عالم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیرا میڈیکل درجہ چہارم کے کابینہ کو کالعدم قرار دینے پر درجہ چہارم ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button